جے پور۔/25مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے باغی لیڈر جسونت سنگھ نے اپنے اثاثہ جات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عربی نسل کے تین گھوڑے اور 51گائیں ان کے منقولہ اثاثہ جات میں شامل ہیں جن کا تخمینہ 1.3 کروڑ روپئے لگایا گیا ہے۔ اپنی نامزدگی کے موقع پر انہوں نے حلف نامہ داخل کیا ہے اس میں ان کے منقولہ اثاثہ جات کا تخمینہ 1,49,83,310 روپئے جن میں 51,570 روپئے نقد روپئے بھی شامل ہیں
جبکہ غیر منقولہ اثاثہ جات کا تخمینہ 6,14,50,000 روپئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ شیتل کماری کے منقولہ اثاثہ جات 77,56,480 روپئے اور غیر منقولہ اثاثہ جات کا تخمینہ 3,62,35,000 روپئے لگایا گیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر کے پاس جیسلمیر اور بارمر میں 51 گائیں بھی ہیں۔ جہاں تک ان کے عربی نسل کے تین گھوڑوں کا سوال ہے ان میں سے دو گھوڑے سعودی عرب کے شہزادے نے انہیں بطور تحفہ دیئے تھے جبکہ تیسرا گھوڑا ہندوستان میں ہی پیدا ہوا تھا۔