جسم فروشی میں ملوث 3 تنزانیائی باشندے گرفتار،کشائی گوڑہ میں غیر ملکی لڑکیوں کا فحاشی اڈہ بے نقاب

حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جسم فروشی میں ملوث تین تنزایائی باشندوں بشمول 2 لڑکیوں کو پولیس رچہ کنڈہ نے گرفتار کرلیا ۔ ویزٹ ویزا پر ملک میں آنے کے بعد ان لڑکیوں نے طنزانیائی باشندے کی مدد سے جسم فروشی کا کاروبار شروع کردیا تھا ۔ رچہ کنڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم اور کشائی گورہ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں ایک غیر ملکی لڑکیوں کے فحاشی اڈہ کو بے نقاب کردیا ۔ پولیس نے چالاکی سے گراہک بنکر اس ٹھکانے تک رسائی حاصل کرلی اور لڑکیوں سے ان کے جسم کا سودہ طئے کرنے کے بعد کارروائی انجام دی ۔ خود پولیس نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ ہیپی نیز کمکا 25 سالہ لہلیان ریمنڈ مساؤ اور 25 سالہ پی الیکس کنڈو کو گرفتار کرلیا گیا جو ہستیناپورم کے علاقہ میں ایک اپارٹمنٹ کے پینٹ ہاوز پر یہ کاروبار کر رہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ ویزٹ ویزا پر انڈیا آنے کے بعد انہوں نے حیدرآباد کے کشائی گوڑہ علاقہ کا رخ کیا اور پینٹ ہاوز حاصل کرلیا ۔ جیسے ہی انہیں ٹھکانہ دستیاب ہوا ان دونوں لڑکیوں نے اپنی عریاں تصاویر کو فحش و جسم فروشی کے ویب سائیٹ پر ڈاؤن لوڈ کردیا اور مقامی نمبر انہیں رابطہ کیلئے دیا ۔ گذشتہ ماہ سے یہ لوگ جسم فروشی کا کاروبار کر رہے تھے ۔ پولیس نے جب ان سے رابطہ کا منصوبہ بنایا تب پولیس نے خفیہ آپریشن کے ذریعہ اس ریاکٹ کو بے نقاب کرنے کی ترکیب تیار کی اور خود گراہک بن گئے ۔ لڑکیوں سے 20 ہزار روپئے پر سودہ طئے ہونے کے بعد پولیس گراہک کی شکل میں اپنی کارروائی انجام دے رہی تھی اور ان لڑکیوں کو اس کی بھنک تک نہیں ہوئی جب پولیس ان کے مقام پر پہونچی تو دو لڑکیاں نیم عریاں حالت میں پولیس کا استقبال کرنے آگئیں اور کمرے میں ایک مرد طنزانیائی باشندہ بھی موجود تھا ۔ پولیس نے فوری اپنی ٹیم کو چوکنہ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔