جزیرہ وانواتو میں زبردست تباہی

پورٹ ویلا ۔ 16 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) وانواتو کے صدر نے کہا ہے کہ جنوبی بحرالکاہل میں آنے والے حالیہ سمندری طوفان کی وجہ سے دارالحکومت کی 90 فیصد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائیکلون پام کی وجہ سے چھ ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 30زخمی ہوئے ہیں۔ لونسڈیل بالڈوین نے عالمی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس طوفان نے وانواتو کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس جزیرہ ریاست کے دیگر اَسّی جزیروں کے ساتھ ابھی تک کوئی رابطہ قائم نہیں ہو پا رہا ہے۔ گزشتہ ویک اینڈ پر آنے والے اس طوفان کو ایشیا پیسیفک کی تاریخ میں سب سے زیادہ خطرناک اور شدید سائیکلون قرار دیا جا رہا ہے۔