کریم نگر میں عدالت کا فیصلہ قطعی ، 310 افراد کو ملازمتوں کی فراہمی
کریم نگر۔/14ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ضلع میں چند برسوں سے سرکاری مدارس میں زیر تعلیم و تربیت کیلئے مقررہ پارٹ ٹائم انسٹرکٹرس کو دوبارہ ملازمت میں لیا جارہا ہے۔ معاہدہ کے مطابق سرواسکھشا ابھیان کے زیر نگرانی ان کو تعلیمی سال کے آغاز میں ملازمت میں لینا چاہیئے تھا جس کی وجہ امیدواروں نے عدالتوں کا رُخ کیا اور عدالت میں ان کی جانب ہی فیصلہ ہوا، اس لئے سروا سکھشا ابھیان کو مجبوراً انہیں دوبارہ ملازمت فراہم کرنی پڑی چنانچہ ریاستی عہدیداروں نے ضلع کریم نگر میں 236 پارٹ ٹائم انسٹرکٹرس کی ملازمت پر لینے کے احکامات جاری کردیئے۔ سروا سکھشا ابھیان کے دفتر میں پیر کو پارٹ ٹائم انسٹرکٹرس کے اسناد اور تعلیمی قابلیت کی جانچ کرکے انہیں ملازمت دے دی گئی لیکن گذشتہ سال خدمات انجام دینے والے انسٹرکٹرس کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور منڈل ایجوکیشن آفیسرس کے پاس بھیجا گیا کیونکہ جو احکامات حکومت نے جاری کئے اس میں ان کا نام موجود نہیں ہے جس کی وجہ امیدوار پریشان ہیں۔ ضلع میں چھٹویں تا آٹھویں جماعت کے 100 بچوں کی تعداد کے مدارس میں236 پارٹ ٹائم انسٹرکٹرس کو لئے جانے کے لئے ناظم تعلیمات ضلع کریم نگر نے منصوبہ بندی کی ہے جس میں 93 آرٹ ایجوکیشن ڈرل اور اسپورٹس کے 69 ، کمپیوٹر کی تربیت کیلئے 74 انسٹرکٹرس کو لئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ سال گذشتہ 310 انسٹرکٹرس ضلعی مدارس میں کام کررہے تھے ان سب کو دوبارہ ملازمت پر لیا جانا پڑے گا۔