جرم کو چھوڑ کر اچھی زندگی بسر کریں

سرپور ٹاؤن میں روڈی شیٹرس کو ڈی ایس پی چکرورتی کا مشورہ
سرپور ٹاؤن۔/13جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر پولیس اسٹیشن میں جمعہ کے روز جرم پر قابو پانے سے متعلق ایک خصوصی اجلاس سرکل انسپکٹر پولیس آچیشور راؤ اور سب انسپکٹر پولیس I راما راؤ اور سب انسپکٹر پولیس II محمد کریم بیگ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کاغذ نگر ڈی ایس پی مسٹر چکرورتی نے شرکت کی۔ اس موقع پر منڈل کے ماضی ( سابقہ ) ( ممنوعہ گروپس ) پیپلز وار گروپ کے سابق کارکنوں اور روڈی شیٹرس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی چکرورتی نے کہا کہ ظم سے کسی کا حل نہیں حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ محبت سے لوگوں کے دلوں کو جیتا جاسکتا ہے۔ اس جرم کی دنیا کو چھوڑ کر اچھی زندگی گذارنے کا انہوں نے مشورہ دیا تاکہ مستقبل میں ان کی اولاد بہترین زندگی گذار سکے۔ جرم سے ہونے والی برائیوں سے متعلق تفصیلی طور پر اس اجلاس میں روشنی ڈالی گئی اور امن کے ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے محکمہ پولیس عہدیداروں کا تعاون کرنے کا روڈی شیٹرس اور سابق پیپلز وار گروپس کے کارکنوں سے اپیل کی گئی۔