جرمنی 2017 کی نمبرایک ٹیم

زیورخ۔23ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) عالمی چیمپئن جرمنی فٹ بال ٹیم کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں پہلے مقام کے ساتھ سال کا اختتام کرنے میں کامیاب رہی ، برازیل، پرتگال، ارجنٹینا اور بیلجیئم کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے ، تیسرے ، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔سربیا، بوسنیا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں فی کس ایک درجہ ترقی کے ساتھ 36ویں،37ویں اور 38ویں نمبر پر آ گئیں جبکہ گھانا ایک مقام کی ترقی سے سرفہرست 50 میں شامل ہو گئی۔