حیدرآباد /17 مئی ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر لیبر مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے 18 اور 19 مئی کو جرمنی میں منعقد شدنی دو روزہ جی 20 لیبر اینڈ منسٹرس میٹ میں شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی شامل رہے گا ۔ ذرائع کے بموجب مرکزی مملکتی وزیر جرمنی کی میٹ میں شرکت اور مخاطب کریں گے ۔ جس میں لیبر کے مختلف امور کا جائزہ لیکر ایک حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔ دتاتریہ نے توقع ظاہر کیا کہ اس میٹ میں نوجوانوں میں کام کی نوعیت سے ان کے معیار کو مختص کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ گلوبل سپلائی اور اس کی ترقی پر غور و خوض کریں گے ۔ اس کے علاوہ میٹ میں مسلمہ رفیوجیز اور میگرنٹس کے مسائل پر بھی بات چیت ہوگی ۔ بنڈارو دتاتریہ کے ساتھ دورہ میں ایم ستیہ وتی سکریٹری مرکزی وزارت لیبر اینڈ ایمپلائیمنٹ ، رجیت پنہائی جوائنٹ سکریٹری و ڈائرکٹر جنرل لیبر ویلفیر ڈاکٹر ایس کے ششی کمار سینئیر فیلو ، ڈاکٹر وی وی گری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ نویڈا اور سی سدرشن ریڈی پرائیوٹ سکریٹری پر وزیر لیبر بھی شامل رہیں گے ۔