جرائم کی شرح پر قابو پانے میں پولیس کامیاب

سنگاریڈی /31 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس پی ضلع میدک بی سومتی نے ضلع ایس پی آفس سنگاریڈی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2015 میں ضلع میدک پولیس نے انسداد جرائم کی شرح پر قابو پانے کامیاب رہی جبکہ سڑک حادثات میں معمولی سا اضافہ ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میدک میں واقع قومی شاہراہ نمبر 65 پر 92 سی سی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے ۔ فنگر پرنٹ کلوزٹیم فی الوقت سنگاریڈی ڈیویژن میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے ۔ عنقریب فنگر پرنٹ کلوسٹیمس کا میدک و سدی پیٹ سب ڈیویژنوں میں قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ ضلع میں جاریہ سال 145 قتل واقعات پیش آئے جن میں 23 کیسوں کی یکسوئی عمل میں آئی ضلع دومیگا لوک عدالتوں کا انعقاد عمل میں آیا جس میں جملہ 1279 مقدمات کی یکسوئی عمل میں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میدک میں شی ٹیمس کے ذریعہ 606 کیسوں کی یکسوئی عمل میں لائی گئی ۔ ضلع میں بڑھتی ہوئی ٹریفک پر قابو پانے کیلئے 136267 کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے 2 کروڑ 4 لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ڈرنک اینڈ ڈرائیور اسپیشل پروگرام کے تحت 9910 کیس درج کرتے ہوئے ایک کروڑ 5 لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اسی طرح جاریہ سال قمار بازی کے 207 کیس درج کریت ہوئے 19 لاکھ 50 ہزار نقد رقم ضبط کی گئی ۔ اس کے علاوہ قومی شاہراہوں پر ہائی وے پٹرولنگ پارٹیوں کو مزید چوکس کرتے ہوئے 36 مقامات کو بلاک اسپاٹ کی حیثیت سے نشاندہی کی گئی ۔ اسی طرح ضلع میں واقع دو قومی شاہراہوں پر 9 خصوصی چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میدک میں جملہ 19263 آٹوز ہیں ٹریفک پولیس کی جانب سے ہر آٹو کو ایک خصوصی نمبر الاٹ کیا گیا مالکین آٹوز کو ہدایت دی گئی کہ اپنے آٹوز غیر تربیت یافتہ بغیر لائیسنس کے آٹو ڈرائیورس کے حوالے نہ کریں ۔ ضلع میدک پولیس کی جانب سے متعارف کردہ واٹس اپ اور فیس بک پر عوام کا حوصلہ افزاء ردعمل رہا ۔ حیدرآباد اور سائبرآباد کے بعد ضلع میدک پولیس ایس ا یم ایس طریقہ کار کو روبہ عمل لاتے ہوئے کئی ایک شکایتوں کی یکسوئی عمل میں لارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ ملازمین پولیس کو مفت طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ عنقریب وزیر اعلی کے ہاتھوں سوار پراجکٹ کا آغاز عمل میں لایا جائے گا ۔ گذشتہ 6 ماہ کے عرضہ ضلع میدک پاسپورٹ کی اجرائی میں ریاست تلنگانہ میں سرفہرست ہے ۔ اس موقع پر اڈیشنل ایس پی وینکنا او ایس ڈی جیوتی پرکاش ڈی ایس پی سنگاریڈی ترپتنا و دیگر موجود تھے ۔