نظام آباد میں پولیس کمشنر کارتیکیا کا عوام سے خطاب
نظام آباد :یکم ؍فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جرائم کی روک تھام کیلئے کارڈن سرچ کا اہتمام کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے کیا ۔ IVٹائون کے علاقہ میں شام 4 بجے سے لیکر IVٹائون کے ونائیک نگر ، پوسنگی کالونی میں کمشنر کی نگرانی میں کارڈن سرچ پروگرام کو انجام دیا گیا ۔ اس موقع پر عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کمشنر مسٹر کارتیکیا نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے کارڈن سرچ انجام دیا جارہا ہے اور اس کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر شناختی یافتہ افراد کو مکان کرایہ پر نہ دے اور کوئی نئے افراد کرایہ پر مکان پہنچنے کی صورت میں ان کی مکمل تفصیلات حاصل کریں اور آدھار کارڈ حاصل کریں ۔ مشتربہ افراد محلہ جات میں گھومنے کی صورت میں متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں غیر شناختی یافتہ افراد پر نظر رکھتے ہوئے پولیس کا تعاون کریں اور کسی کو بھی اپنی گاڑی نہ دے ۔ کیونکہ گاڑی کسی بھی جرائم میں استعمال کی جاسکتی ہے لہذا اس بات کا لحاظ رکھیں ۔ پولیس کمشنر نے سی سی کیمروں کے استعمال کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ سی سی کیمروں کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کی شناخت کے علاوہ اس میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جاسکتی ہے ۔ سی سی کی بنیاد سے کئی جرائم کے واقعات کی یکسوئی عمل میں لائی گئی ہے انہوں نے ڈائیل 100 کا استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ خلیج متاثرین دھوکہ دہی سے چوکس رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس کیلئے خصوصی طور پر سل بھی قائم کیا گیا ہے ۔ خواتین کے تحفظ کیلئے شی ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ IVٹائون کے علاقہ میں پولیس نے کارڈن سرچ کے دوران بغیر نمبر پلیٹ کے 35 ٹو وہیلرس ، 3 آٹو ، 6 مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے اور اور مشتبہ گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے ان کے کاغذات بتاکر حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ کارڈن سرچ میں عوام کا تعاون حاصل رہا ۔ کارڈ سرچ میں ٹرینی آئی پی ایس غوث عالم ، ڈی سی پی سری دھر ریڈی ، اے سی پی سرینواس کمار م، 18 سب انسپکٹر ، 2 سرکل انسپکٹر 35 ہیڈ کانسٹیبل ، 130 کانسٹیبل ،26 مہیلا کانسٹیبل ، 12 ہوم گارڈ نے شرکت کی ۔