جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس چوکسی کی ہدایت

نظام آباد:25؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈی آئی جی رینج نظام آباد وائی گنگادھر نے ضلع ایس پی کے ہمراہ ضلع کے پولیس عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ضلع میں جرائم کی روک تھام کیلئے محکمہ پولیس کے عہدیداروں کی کارکردگی کو ناگزیر قرار دیا۔خواتین پر بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ گوداوری پشکرالو کے انعقاد کے علاوہ ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے جرائم اور واقعات پر تفصیلی طور پر متعلقہ سرکل انسپکٹر س سے بات چیت کی۔ زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کیلئے ہدایت دیتے ہوئے چھوٹے موٹے واقعات کی روک تھام کیلئے نگاہ رکھنے کی اور رات کے اوقات میں سرقہ کی روک تھام کیلئے گشتی دستے کے تعاون، سڑک حادثات کی روک تھام ، آٹو، جیپ و دیگر گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کرنے کا، عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی یکسوئی اور غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے، قمار بازی کی روک تھام اور لاڈجوں پر نگاہ رکھنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں ضلع ایس پی کے علاوہ ودیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔