کاماریڈی میں آن لائن نٹ ورکنگ کمپیوٹر کا عنقریب افتتاح: ڈی آئی جی
کاماریڈی:7؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں پہلی مرتبہ کاماریڈی ضلع میں آن لائن نٹ ورکنگ کمپیوٹر ایجاد عمل میں لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی نظام آباد رینج اکن سبھروال کاماریڈی ضلع پولیس آفس کی تنقیح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشنوں کے علاقہ میں پیش آنے والے جرائم کا جائزہ نٹ ورکنگ کمپیوٹر کے ذریعہ لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کے احکامات پر اضلاع میں نئے پولیس اسٹیشن کی تنقیح کی جارہی ہے فیملی پولیس کی وجہ سے جرائم میں واقع کمی ہورہی ہے جدید ٹکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے ریاست میں پولیس کو انفارمیشن کی فراہمی میں سہولت فراہم ہورہی ہے ریاست میں سب سے پہلے کاماریڈی میں آن لائن نٹ ورکنگ کو ایجاد کرتے ہوئے کرائم ریویو کیا گیا ہے سابق میں کرائم سے متعلق تفصیلات کے حصول کیلئے پولیس اسٹیشن کا دورہ کرنے ناگزیر تھا جدید ٹکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے یہ سہولت فراہم ہورہی ہے کاماریڈی ضلع میں پہلی مرتبہ سی سی کیمرہ کی تنصیب کی وجہ سے جدید ٹکنالوجی سے آراستہ کیا گیا اسی طرح ضلع میں 10سال قبل پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات حیدرآباد سنٹرل کرائم سے مربوط کی جارہی ہے جدید ٹکنالوجی کی وجہ سے تمام پولیس اسٹیشنوں کی تفصیلات فراہم ہوگی اور جرائم کے واقعات میں کمی ہونے کے علاوہ جرائم کم ہونے کی وجہ بھی فراہم ہوگی ۔ کاماریڈی میں پہلی مرتبہ جدید ٹکنالوجی کے استعمال کی کامیابی کے بعد نظام آباد رینج کے علاوہ حیدرآباد رینج میں بھی اس پر عمل آوری کی جائے گی ۔ قبل از ایس پی شویتا ریڈی نے ایس پی آفس میں جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ کرائم میٹنگ کا جائزہ لیا اور پولیس اسٹیشن سطح پر تمام تفصیلات سے واقف حاصل کی اور زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کیلئے ہدایت دی ۔ شی ٹیم کو مستحکم کرنے اور پٹرولنگ امن و ضبط کی برقراری کیلئے اقدامات و طلائی گردی میں اضافہ و دیگر چیزوں پر بھی تفصیلات حاصل کی ۔ ہمیشہ پولیس ملازمین کوچوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی ۔