کریم نگر 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کریم نگر میں سال 2012، 27 ڈسمبر تک 9303 مقدمات درج ہوئے جبکہ ریاستی ضلع کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اس لحاظ سے جرائم میں اصافہ بھی ہونا یقینی ہے لیکن پولیس کے بروقت چوکسی عصری سہولیات سے استفادہ عوام میں شعور بیداری پروگرام کی وجہ سے بہتر نتائج حاصل ہوتے آئے ہیں ۔ ضلع ایس پی وی شیوا کمار نے یہ بات کہی ۔ ایک پر ہجوم پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کو ضلع کریم نگر میں سال بھر پولیس کی کارکردگی جرائم سڑک حادثات ،نکسلائٹس کی سرگرمیوں غیر سماجی عناصر چوری، ڈکیتی کے واقعات کے انسداد روک تھام کے لئے عمل میں لائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے تفصیلات پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے دیہی مقامات پر نکسلائٹ کی سرگرمیوں کے خاتمہ کیلئے وہاں ترقیاتی پروگراموں کی شروعات اور شعور بیداری پروگرام کی وجہ سے تقریباً نکسلائٹ کا زور ٹوٹ چکا ہے ان کی موجودگی نہیں کے برابر ہے ، روپوش نکسلائٹ کی خودسپردگی کیلئے متعلقہ خاندانوں کی کونسلنگ کامیاب رہی ، مختلف مقامات جو کہ نکسلائٹ سے متاثر تھے وہاں مقیم افراد کی مختلف طریقہ سے مدد کی گئی سال 1985 ء سے اب تک مختلف سطح کے 47 پولیس ملازمین شہید ہوچکے ہیں ان کے متعلقہ خاندان کی بہبود کیلئے مختلف اقدامات روبہ عمل ہیں ۔ مختلف کلاکاروں کی ٹیموں کی تشکیل دی جاکر توہمات اور خلیجی روزگار کے نام پر دھوکہ دہی سے بچاؤ گھریلو تشدد ،ایذا رسانی سے بچاو لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ ،ریاگنگ ایڈس ،خودکشی وغیرہ کی روک تھام کے تعلق سے 57 منڈلوں میں 156 مظاہرے کئے گئے ہیں۔ سال گذشتہ خواتین کے متعلق 1273 جرائم درج ہوئے تھے جاریہ سال 1304ہوئے ہیں جس میں زیادہ تر جہیز ہراسانی کے ہی ہیں۔ سرسلہ منڈل رامنا پلی میں لوک عدالت کا 26 نومبر کو انعقاد عمل میں لایا جاکر اطراف و اکناف کے تمام مواضعات کے معرض التواء مقدمات کی یکسوئی کرلی گئی ،سیل تشکیل دیئے گئے ۔ پولیس کے تبادلوں میں شفافیت کے لئے کونسلنگ کا طریقہ اپنا یا گیا جرائم میں ملوث ملازمین کو سزا دلوائی جانے کیلئے ثبوت مہیا کرتے ہوئے گواہ کی کونسلنگ بھی کی گئی ۔ 1905 مقدمات میں سے 29 افراد کو عمر قید کی سزا دلوائی گئی ۔ 13 ملزمین کو 7 سال 16 کو پانچ سال 2 کو 4 سال 8 کو تین سال ،12 کو 2 سال کی سزا دلوانے میں کامیابی حاصل کی ۔ ضلع مقدمات کی یکسوئی میں ریاست بھر میں پہلے مقام پر ہے ۔ایف آئی آر کو آن لائن کردیا گیا ہے اس سال 14746 ایف آئی آر آن لائن کی گئیں اس کی وجہ سے درخواست گذار اس پر ہورہی کارروائی کی معلومات حاصل کرسکتا ہے ۔ ایس پی شیوا کمار نے کہا کہ جاریہ سال محکمہ پولیس ذمہ دارانہ فرض شناسی کے ساتھ خدمات انجام دیا ۔ مسلم غیر مسلم عید تہوار ،عیدالاضحی ،رمضان المبارک ،دسہرا ،کرسمس، انتخابات میں بہتر انتظامات کئے گئے ۔ اخبارات نے پولیس کی غلطیوں بد عنوانیوں کی نشاندہی کی ہے سبھی کو اس کا اعتراف ہے لیکن اس کے ساتھ پولیس کی بہتر کارکردگی کی ستائش کی جاتی تو بہتر ہوتا ایک دو ملازمین کے غیر ذمہ دارانہ طریقہ پر پولیس محکمہ کو ہی قصور وار ٹھرانا اس کی وجہ سے عوام میں پولیس کا وقار خراب ہوگا حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے حوصلہ شکنی نہیں ۔ شیوکمار نے ضلع کے 3 لاکھ عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اسی طرح تعاون دیں تو پولیس پوری طرح سے چاق و چوبند ہوکر کام کرے گی ۔ ضلع کی ٹریفک پولیس اسٹیشن پر ایس ہیچ او انسپکٹر سطح کی ترقی جلد ہی ڈی ایس پی کا تقرر مختلف قسم کے مقدمات کیلئے لیگل سیل پر پولیس اسٹیشن کو ایک موٹر گاڑی پولیس کوارٹرس کی تعمیر کریم نگر میں نئی عمارت کی تعمیر کو پہلے مرحلے میں ایک کروڑ 5 لاکھ روپئے کی منظوری مل چکی ہے اس پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ایس پی اور او ایس ڈی جناردھن ریڈی ، سبا رائیڈو بھی شریک تھے۔