جرائم و حادثات لڑکیوں کی منتقلی اور جسم فروشی پر مجبور کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد /26 جون ( سیاست نیوز ) غیر قانونی طور پر لڑکیوں کو منتقل کرتے ہوئے جبراً جسم فروشی کروانے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ رچہ کنڈہ پولیس نے شہر کے نواحی علاقوں میں دو مقامات پر دھاوا کرتے ہوئے 5 لڑکیوں کو اس جسم فروشی کے ریاکٹ کے چنگل سے آزاد کرواتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق سرکار پردیپ عرف سنجو جس کی عمر 42 سال بتائی گئی ہے ۔ ڈیفنس کالونی سینک پوری میں رہتا تھا ۔ جبکہ اسکا ایک اور سرغنہ ساتھی 45 سالہ ملک ساکن بی ایچ ای ایل مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ کولکتہ ، شاہ پور ، اور کولاپور علاقوں سے لڑکیوں کو غیر قانونی طور پر یہ لوگ منتقل کر رہے تھے اور مختلف مقامات پر انہیں رکھتے ہوئے جبراً جسم فروشی کروا رہے تھے ۔ پولیس نے نریڈمیٹ کے نرمل نگر میں دھاوے کے دوران ایک 20 سالہ لڑکی جو کولکتہ کی ساکن تھی آزاد کروایا اور سنجیو کی اطلاع پر پٹن چیرو کے علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے تین لڑکیوں کو آزاد کروایا جو ایک ہوٹل میں موجود تھیں ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 7600 نقد رقم اور تین سیل فون ضبط کرلئے ۔