جرائم سے مقابلہ اور قانون کے نفاذ میں خواتین کا اہم رول

نیشنل پولیس اکیڈیمی میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے ارونا بہوگنا کا خطاب

حیدرآباد ۔ /6 اکٹوبر (سیاست نیوز) قانون کے نفاذ میں خواتین کے موضوع پر ہندوستان میں پہلی مرتبہ سہ روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا آج آغاز ہوا ۔ ڈائرکٹر سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی شریمتی اروگنا بھوگنا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ساری دنیا گلوبل ویلیج میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جرم اور دہشت گردی بھی مختلف خطوں ، براعظموں سے ہوتا ہوا خلا تک پہونچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، ٹیکنالوجی یا پھر شدت پسندی کوئی بھی معاملہ درپیش ہو جرائم سے مقابلہ کیلئے خاتون عہدیدار ہمیشہ متحد رہی ہیں ۔ شریمتی بھوگنا نے بتایا کہ اس کانفرنس کا مقصد مستقبل میں خواتین کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔  اس موقع پر چارلس اسٹورٹ یونیورسٹی کی پروفیسر ٹریسی گرین نے بتایا کہ اس کانفرنس کے ذریعہ خواتین کو پولیس فورس میں گلوبلائزیشن کے مطابق بڑی تعداد قائدانہ رول ادا کررہی ہے اور اس کانفرنس کے ذریعہ خواتین پولیس عہدیدار عالمی سطح پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں اور پولیسنگ کے علاوہ دہشت گردی ، انتہا پسندی سے متعلق بروقت تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں اور اس سلسلہ میں وہ تبادلہ خیال بھی کرسکتی ہیں ۔ آسٹریلیا کے  ڈپٹی ہائی کمشنر مسٹر کرس ایل سافٹ نے بتایا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پولیسنگ کے بہترین تعلقات رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کی جانب سے ہندوستانی عہدیداروں کو رقمی خرد برد اور دیگر کئی اہم  معلومات فراہم کئے جارہے ہیں ۔