جذبہ خدمت خلق نے ڈی ایس پی بنادیا

کاغذنگر ۔ 3ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر سریش بابو ڈی ایس پی کاغذنگر کا حیدرآباد تبادلہ کردیا گیا ۔ مسٹر چکرورتی نے ڈی ایس پی کاغذنگر کی حیثیت سے جائزہ لے لیا ۔ موصوف نے میکانیکل انجنیئر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ایک انجنیئر کی حیثیت سے اپنے کریئر کا آغاز کیا ۔ اس پیشہ سے وہ مطمئن کرنا چاہتے تھے ان کے دُکھ درد میں شامل ہونا چاہتے تھے ۔مسٹر چکرورتی کے والدین کی بھی خواہش تھی کہ وہ ایک پولیس آفیسر بن کر غریب عوام کی خدمت کریں اور قانون کی حفاظت کریں ۔ انہوں نے اپنے ماں باپ کیخواہش کا احترام کرتے ہوئے آئی پی ایس کی تیاری شروع کردی اور آئی پی ایس کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے دو سال تک ڈی ایس پی کی تربیت حاصل کی ۔ اُن کو ڈی ایس پی کی حیثیت سے کاغذنگر بھیج دیا گیا ۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نوتشکیل شدہ ریاست تلنگانہ کے پہلے ڈی ایس پی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر سریش بابو سابق ڈی ایس پی نے جن جن نئی اسکیمات کو متعارف کروایا تھا انہیں جاری رکھیں گے ۔ ’’پولیس آپ کی خدمت میں‘‘ ’’ امن کمیٹی ‘‘ اور ’’شی کمیٹی‘‘ جیسی کمیٹیوں کو برقرار رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماں باپ کی خدمت کرتے ہیں ‘ انہی کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ انہیں ڈی ایس پی کا عہدہ نصیب ہوا ۔ انہوں نے کاغذنگر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کاغذنگر میں لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھیں اور وقت ضرورت موصوف سے ربط پیدا کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس ڈپارٹمنٹ اپنے فرائض بخوبی انجام نہیں دے سکتا ۔ اس موقع پر مسٹر روی کمار سرکل انسپکٹر آف پولیس ‘ مسٹر رویندر سرکل انسپکٹر آف پولیس رورل کے علاوہ کوٹھالہ ‘ وانگڑی ‘ سرپور اور آصف آباد کے سب انسپکٹرس موجود تھے ۔