جدہ میں یکم ؍ جنوری سے تین نئے پاسپورٹ سنٹرس

جدہ ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی قونصل جنرل نے آج بتایا کہ یکم ؍ جنوری 2015ء سے تین نئے پاسپورٹ، ویزا اور کونسلر آوٹ سورسنگ سرویس سنٹرس شروع کئے جارہے ہیں ، جس کا مقصد سعودی عرب کے شہر اور متصلہ علاقوں میں رہنے والے تقریباً ایک ملین ہندوستانی شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے انتظامات کے تحت آوٹ سورسنگ ایجنسی وی ایف ایس گلوبل جدہ، ابھا اور تبوک میں تین سنٹرس شروع کرے گی۔ یہاں پاسپورٹ، ویزا کے علاوہ معلوماتی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قونصل خانہ جدہ میں مزیدایک سنٹر شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اس ضمن میں بہت جلد فیصلہ کیا جائے گا۔