جدہ ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : سعودی شہر جدہ میں آج میرس کی وجہ سے مزید دو غیر ملکی شہریوں کی موت ہوگئی ۔ وزارت صحت نے اس تنفسی عارضہ کے تجارتی مرکز میں پھیلاؤ کے اندیشے ظاہر کئے ہیں ۔ آج مزید پانچ افراد بشمول دو بیرونی ڈاکٹرس اس مرض سے متاثر پائے گئے ۔ آج دو اموات کے ساتھ ہی اب تک میرس سے مرنے والوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے ۔ دونوں غیر ملکی شہریوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔۔