حیدرآباد 21 مئی (راست) ڈاکٹر شیخ انیس الحق ولد محمد عبدالحق کا جدہ (سعودی عرب) میں ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 45 سال تھی۔ وہ بچوں کو اسکول سے لانے جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ وہ حالت روزہ میں تھے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 966560483172 اور 9849065329 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
انتقال
l جناب سید عزیزالحسن ولد سید سراج الحسن مرحوم جو نظام ٹرسٹ میں مالی مشیر تھے، کا 17 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 23 مئی بروز جمعرات بعد نماز فجر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان درگاہ لنگرحوض میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے 9908211786 ، 7995540722 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔