چچا شیوپال پر سوال کرنے والے رپورٹر پر اکھیلیش کی برہمی
لکھنؤ ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو، پارٹی صدر کا عہدہ اپنے والد ملائم سنگھ کو دینے چچاشیوپال کے بیان سے متعلق سوال کرنے والے ایک اخباری نمائندہ پر الجھ پڑے۔ ایک ٹیلیویژن چینل کارپوریٹر جو اتفاق سے زعفرانی شرٹ میں ملبوس تھا، ان سے شیوپال کے بیان کے بارے میں پوچھا تھا جس پر اکھیلیش کے غصہ کی انتہاء نہ رہی۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ (رپورٹر) یہاں نیا ہے۔ اس کا رنگ بھی زعفرانی ہے۔ میں اس سے اور دیگر اخباری نمائندوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ مئی میں کوئی تاریخ مقرر کریں میں تمام سوالات کے جواب دوں گا لیکن اس کے بعد میرے خاندان کے بارے میں کوئی سوال نہ کیا جائے‘‘۔ اکھیلیش نے کہاکہ ’’ہمیں سیاست کرنے دیجئے۔ اگر ملک تباہ ہوجائے گا تو آپ (رپورٹر) بھی نہیں رہیں گے۔ آپ (اس رپورٹر) جیسے لوگوں کے ملک تباہ ہورہا ہے‘‘۔