جاپان کے کیٹازونو کو 5 گولڈ میڈل

بیونس آئریس۔ 17اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) یوتھ اولمپک گیمز میں جاپان کے جمناسٹر ٹاکیروکیٹازونو نے 5 گولڈ میڈل جیت لیے، ویمن ڈنک ایونٹ میں فرانس نے میدان مار لیا۔ یوتھ اولمپک گیمز 2018 ارجنٹینا میں جاری ہیںجس میں جمنااسٹک کے پیرالل بارز ایونٹ میں جاپان کے ٹاکیرو کیٹازونو نے گولڈ میڈل جیتا۔ ہارزینٹل بارز میں بھی ٹاکیرو کامیاب رہے اور 5 واں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ مینز ڈنک میں ارجنٹینا کے فاؤسٹوریوزگا نے گولڈ میڈل حاصل کیا، ویمنس میں فرانس کی میتھلڈے کامیاب رہیں۔ میڈل ٹیبل پر روس 24 گولڈ میڈلس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

پروین کو ٹرپل جمپ میں برونز
بیونس آئرس۔17اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کے پروین چتراول نے یہاں تیسرے یوتھ اولمپکس میں مردوں کی ٹرپل جمپ مقابلے میں برونز میڈل اپنے نام کیا۔ ان کھیلوں کے ایتھلیٹکس مقابلے میں یہ ہندوستان کا دوسرا میڈل ہے ۔پروین دوسرے مرحلے میں 15.68 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ پانچویں نمبر اور پہلے مرحلے میں 15.48 میٹر پر رہے ۔ انہوں نے کل 31.42 میٹر کے ساتھ پوڈیم فنش حاصل کی۔