جاپان میں اتوال کی مشترکہ ساتویں پوزیشن

ایباراکی علاقہ ( جاپان) ۔ 25 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ارجن اتوال جنھوں نے پی جی اے ٹور پر کسی موقف کے بغیر پورا ایک سال گذارا ، آج یہاں تھری انڈر 69 کا اسکور کرتے ہوئے 150 ملین ین والے ایشیا ۔ پیسفک اوپن گولف چمپین شپ ڈائمنڈ کپ کے یہاں پہلے دن کے اختتام پر بہترین ہندوستانی کھلاڑی کے طورپر اُبھر آئے ۔ اتوال آسٹریلیائی حریف کیمرون اسمتھ سے تین پیچھے رہے ، جنھوں نے اپنے زیادہ تجربہ کار حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے راؤنڈ میں بے نقص مظاہرہ کرتے ہوئے فائیو انڈر پار 66 کے اسکور کے ساتھ سبقت حاصل کرلی ۔ دیگر ہندوستانیوں میں انیربن لہری دوسرے ، ایس ایس پی چورسیہ اور راہل گانگی دونوں مشترکہ 30 ویں مقام پر ہیں۔