جاوا موٹر سیکلس ڈیلر شپس کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 28 جنوری ( پی ٹی آئی ) مہیندرا گروپ کی طرف سے پراموٹ کئے جانے والے ادارہ کلاسک لیجنڈس پرائیوٹ لمٹیڈ نے جو جاوا موٹر سیکلس کی مارکیٹنگ کردیا ہے ۔ شہرمیں ان موٹر سیکلس کی تین ڈیلرشپس کا آغاز کیا ۔ یہ گاڑیاں مارچ میں مارکٹ میں متعارف کی جائے گی ۔ کلاسک لیجنڈس کے معاون بانی انوپم تھریجہ نے پریس ریلیز میں کہا کہ جاوا موٹر سیکلس کو آن لائن بکنگ کے ذریعہ بہتر ردعمل حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 100 ڈیلرشپس کھولنے کا نشانہ ہے ۔