بغداد۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری ’’عراق بحران‘‘ پر مذاکرات کیلئے آج مشرقِ وسطیٰ پہنچ گئے۔ واشنگٹن کی نئی سفارتی کوشش یہ ہے کہ عراق کے منقسم گروپس کو متحد کیا جائے تاکہ وہ باغیوں کا موثر مقابلہ کرسکیں۔ اس مقصد کے تحت جان کیری آج قاہرہ پہنچے۔ یہاں سے وہ عمان بھی جائیں گے۔