جانوروں کے بازار میں بی جے پی کارکن کی ہنگامہ آرائی

بودھن ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ضلع نظام آباد کے قدیم موضع سٹاپور کے مٹور جانوروں کے بازار میں بی جے پی کے حامی سرگرم کارکن نتین کی ہنگامہ آرائی اور مسلم بیوپاری شیخ عمران اور اس کے ساتھیوں کی بری طرح پٹائی کی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب مہاراشٹرا سرحد سے متصل سٹاپور جانوروں کے ہفتہ واری بازار میں بھینسوں کی خرید و فروخت کرنے والے عمران کے کاروبار میں خلل انداز کرنے نتین نے پہلے گاہکوں کو بھٹکانے کی کوشش کی جس میں ناکام ہونے کے بعد عمران اور مسلمانوں کے تعلق سے برسر عام گالی گلوج کی اور ہفتہ واری بازار کی کھلی اراضی پلاٹس بناکر فروخت کرنے کی دھمکی دی جب کہ یہ اراضی سرکاری ہے ۔ ہر طرح سے ناکام ہونے کے بعد نتین پولیس اسٹیشن پہنچ کر شیخ عمران کے خلاف ممنوع جانوروں کی فروخت اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج رجسٹرڈ کروائی اس بات کی اطلاع مقامی سرپنچ محمد جاوید الدین کو ملی جاوید الدین اور موضع کے دیگر سیکولر افراد رنجل منڈل پولیس اسٹیشن پہنچ کر سب انسپکٹر پولیس روی کمار کو حال حقیقت سے واقف کروایا ۔ ایس ای نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بی جے پی کے نتین کے خلاف بھی ایف آئی آر درج رجسٹرڈ کردیا ۔۔