جانوروں کی رہائش گاہ میں آتشزشدگی کا واقعہ

بھینسہ /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر کے خان آٹو نگر کے پچھلے ( عقبی ) حصے میں ایک کھیت میں جانوروں کی رہائش گاہ ( کوٹھا) میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ جس میں کٹوائی کی ہوئی تور اور جانور کیلئے ذخیرہ کردہ گھانس جل کر خاکستر ہوگیا ۔ آگ لگنے کی اطلاعپاکر بھینسہ فائر عملہ مقام واقعہ پر پہونچکر آگ کو قابو میں کرلیا کسان پی پوشٹی نے بتایا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو رہی ہے اور اس آگ میں تقریباً دیڑھ لاکھ روپئے کے نقصان کا اندازہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔