جامع گھریلو سروے ،تفصیلات اندراج کروانے کی اپیل

کوسگی 17 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے جامع گھریلو سروے کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔مسٹر محمد آصف منڈل کوآپشن ممبر اور عظیم احمد خان نامہ نگار سیاست نے مسلمانان تلنگانہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی تمام تفصیلات درج کروائیں ۔ہر فرد کا نام، والد کا نام تاریخ پیدائش اگر تعلیم یافتہ ہو تو ایس ایس سی سرٹیفکیٹ کے مطابق اگر تعلیم یافتہ نہ ہوتو آدھار کارڈ کے مطابق آدھار کارڈ نہ ہو توں پاسپورٹ یا کسی بونافائیڈ یا الیکشن شناختی کارڈ کے مطابق ہو ۔ گھر میں رہنے والے افراد خاندان کی تعداد بتاتے وقت ہر شادی شدہ کا الگ الگ خاندان درج کروائیں جبکہ ایک گھر میں مشترکہ خاندان ہی کیوں نہ ہو اور گھر کے کمروں کو جملہ خاندانوں میں تقسیم کریں اور زائد گیاس کنکشن جس فرد کے نام پر ہوس اس کے خاندان کے نام پر اندرا کروائیں ۔ حسب ذیل دستاویزات یا فوٹو کاپیاں منسلک کرنا نہیں بلکہ اندرا ج کرنے والوں کے اطمینان کیلئے پیش کریں۔ گھر ذاتی ہو تو ٹیکس کی رسید یا برقی بل ،گیاس کنکشن کارڈ، بینک یا پوسٹ آفس پاس بک ،آدھار کارڈ ،وظیفہ یاب ہوں تو پی پی او ،موٹر سیکل کی آر سی ،اگر زرعی اراضی ہوتو پٹہ پاس بک، خانہ پوری کی تفصیلات پارٹی اے ، جس میں شناختی کی تفصیلات 8 کالموں پر مشتمل ہے آپ کو کالم 7 میں مکان نمبر ،8 میں مکان میں رہنے والے خاندانوں کی تعداد لکھوانا ہے پارٹی بی خاندانی تفصیلات 19 کالوں پر مشتمل ہے کالم نمبر 4 میں مذہب کا کوڈ نمبر 2 میں لکھوانا ہے کالم نمبر 5 میں لکھوانا ہے جو بی سی ای کے زمرہ میں ہوں تو کالم نمبر 6 میں ذات شیخ کالم نمبر 7 میں مادری زبان اردو 8 تا 10 کالم گیاس کی تفصیلات، 11 میں موبائیل نمبر 13 پر مشتمل ہے ۔