مکہ راج پیٹ ۔ 17 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جامع مسجد مکہ راج پیٹ میں 22 رمضان المبارک 21 جولائی بروز دوشنبہ بعد نماز عشاء جلسہ شب قدر و فضیلت ماہ رمضان اصلاح معاشرہ مقرر ہے ۔ اس جلسہ میں مہمان خصوصی عالم دین مولانا محمد عبدالباری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ علاوہ ازیں اور بھی دیگر علمائے کرام کے خطابات اور نعت شریف کے گلہائے عقیدت پیش کئے جائینگے ۔ تمام اہل اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے بعد افطار تمام حضرات کیلئے طعام کا انتظام ہے ۔