سدی پیٹ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر سدی پیٹ کی جامع مسجد جو اندرون لال کمان میں واقع جمعۃ الوداع انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ تاریخی جامع مسجد میں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی۔ حافظ و قاری محمد عبدالسمیع خطیب و امام جامع مسجد نے رمضان المبارک کا وداعی خطبہ دیا اور نماز جمعہ کی امامت کی۔ قبل ازیں حافظ عبدالسمیع امام مسجد نے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان میں مساجد جس طرح آباد رہتی ہیں اسی طرح بعد رمضان آباد رکھیں۔ نمازوں کی پابندی کریں۔ اُنھوں نے برادران اسلام سے خواہش کی کہ مساجد کے تقدس کو قائم رکھیں اور آباد رکھیں۔ اللہ اور اس کے حبیب پاک ﷺ کی خوشنودی حاصل کریں۔