جامع سروے کی ڈاٹا انٹری ضلع نظام آباد ریاست میں سرفہرست

نظام آباد:7؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جامع خاندانی سروے کو کمپیوٹرسے مربوط کرنے ضلع نظام آباد ریاست تلنگانہ میں سرفہرست رہا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے 19؍ اگست کو منعقدہ باوقار پروگرام جامع خاندانی سروے کو ریاست بھر میں ایک ہی روز حکومت کی جانب سے انجام دیا گیا تھا اس مرحلہ کے بعد حکومت نے خاندانوں کی تفصیلات کمپیوٹر سے مربوط کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کو احکامات جاری کئے گئے تھے جس پر ضلع کلکٹر مسٹررونالڈ روس نے نظام آباد ضلع میں 22 مراکز قائم کرتے ہوئے 24 گھنٹے خاندانوں کی تفصیلات کے اندراج کیلئے ہدایت دیتے ہوئے 3 ہزار ڈاٹا انٹری آپریٹرس کو مختص کیا تھا اور ہر روز کسی نہ کسی مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کاموں میں تیزی پیدا کی تھی ۔ ضلع نظام آباد کے 36 منڈلوں اور 3 بلدیہ جات اور میونسپل کارپوریشن کے علاقہ میں جملہ7لاکھ 32 ہزار 900 خاندانوں کی تفصیلات اندراج کی گئی ۔ سروے میں دیہی علاقہ میں 5لاکھ 91 ہزار 588 خاندانوں کے ناموں کے اندراج کئے گئے جبکہ شہروں میں 1لاکھ 35ہزار 779 ناموں کے اندراج کئے گئے۔ شہروں سے زیادہ دیہی علاقوں میں خاندانوں کی نشاندہی کی گئی۔ ضلع نظام آباد کے رنجل منڈل میں 11,696 ، نوی پیٹ میں 16485 ، نندی پیٹ میں 21585 ، آرمور میں 22859، بالکنڈہ میں 23339 ، مورتاڑ میں 16717، کمر پلی میں 12715 ، بھیمگل میں 17983 ،ویلپور میں 12729، جکران پلی میں 13154، ماکلور 16780 ، نظام آباد رورل 28964 ، ایڑپلی 11102، بودھن رورل 20369 ، کوٹگیر 16520، مدنور 16865، جکل 15326، بچکندہ 18652، بیرکور 15369، ورنی 21689، ڈچپلی21827، درپلی14358، سرکنڈہ15057، ماچہ ریڈی 16154، سداشیو نگر 16624، گندھاری 1554، بانسواڑہ 18342، پٹلم 13879، نظام ساگر 11066، یلاریڈی 12402، ناگی ریڈی پیٹ 9566 ، لنگم پیٹ13117، تاڑوائی 13924، کاماریڈی رورل 14622 ،بھکنور17710، دومکنڈہ16786خاندانوں کے ناموں کا اندراج کیا گیا جبکہ شہر کے کاماریڈی میں 21851، بودھن میں 20386، آرمور میں12473، شہر نظام آباد میں 81069 خاندانوں کے ناموں کا اندراج کیا گیا ہے۔