جامع سروے کیلئے تربیتی پروگرام

یلاریڈی /13 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی کے سرکاری اور خانگی اسکولوں کالجوں ، کستوربا گاندھی ماڈل اسکول گروکل اسکول کو تعطیل دیتے ہوئے تمام اساتذہ کو جامع سروے سے متعلق دوپہر ایک بجے مقامی جیوادان اسکول پر تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جس میں 19 اگست کو کئے جانے والے ج امع خاندانی سروے سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ آج جامع سروے پر منڈل پریشد آفس پر منڈل کے تمام سرپنچوں ، منڈلوں پریشد ارکان کو تربیتی پروگرام کیا گیا ۔ ایم پی ڈی او سداشیونگر چندراکانت راؤ نے تربیتی پروگرام کو تمام سرپنچوں ایم پی ٹی سی کو حاضر ہونے کا مشورہ دیا ۔