جامع سروے کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

کریم نگر 9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جاریہ ماہ کی 19 تاریخ کو انجام دیئے جانے والا جامع خاندانی سروے 2014 کی کامیابی کیلئے انیموریٹر( شمار کنندگان) کی تربیت بہت اہمیت کی حامل ہے پی ڈی ڈی آر ڈی اے وجئے گوپال نے جمعہ کو کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں کلسٹر ٹرینس کو تربیتی پروگرام منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر منڈل سے 5میونسپالٹی سے 10 افراد کریم نگر کارپوریشن اینموریٹرس کو ٹریننگ دیں گے ۔ مکمل معلومات اکٹھا کرنے کیلئے یہ 76 ہزار گھروں کیلئے 35 ہزار ملازمین کے ساتھ سروے انجام دیں گے۔ اینموریٹرس عوام کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بہتر انداز میں تفصیلات اکٹھا کریں ۔ اس پروگرام میں کلکٹریٹ اڈمنسٹریٹیو عہدیدار راجہ گوڑہ، اے پی اور رمیش و دیگر نے شرکت کی ۔