سنگاریڈی ۔ 15 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قائد ٹی آر ایس سنگاریڈی جناب محمد خواجہ خان نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ 19 اگسٹ کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے کئے جارہے ۔ گھر گھر سروے پروگرام کو عوام کی جانب سے کامیابی سے ہمکنار کیا جائے کیونکہ گھر گھر سروے پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل پروگرام ہے ۔ ریاستی حکومت سرکاری اسکیمات کو مستحقین تک پہنچانا چاہتی ہے ۔ وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے گھر گھر سروے پروگرام کا جو فیصلہ کیا ہے اس کا ہر طرف سے خیرمقدم کیا جارہا ہے اور مذکورہ سروے سے متعلق عوام میں کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے ۔ حکومت تلنگانہ نے 19 اگسٹ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میدک میں 19 اگسٹ کو گھر گھر سروے پروگرام کے تحت افسران و عہدیداران گھروں کو پہنچ کر تفصیلات حاصل کرینگے ۔ لہذا عوام و سربراہ خاندان ساری مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے اپنے گھروں پر رہیں اور گھر گھر سروے پروگرام کے افسران کو اپنی اور اپنے افراد خاندان ضروری تفصیلات کا اندراج کروانے میں تعاون کریں ۔ وزیراعلی کے سی آر انتخابات میں عوام سے جتنے بھی وعدے کئے تھے ان وعدوں کی تکمیل میں مصروف ہیں ۔