جامع سروے تلگو میں فارم سے اردو ٹیچرس کو مشکلات

بھینسہ /12 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے ہونے والے جامع گھر گھر سروے کے متعلق تربیتی پروگرام کے دوران دئے گئے فارم تلگو زبان میں ہے اور ناموں کا اندراج تلگو میں کرنے سے متعلق عہدیداروں میں تذبذب پایا جارہا تھا ۔ لیکن اس موقع پر اردو اساتذہ کے ایک وفد جس میں عبدالاحد ناز ، سید امیر احمد ، عبدالقادر ، اظہر الدین ، اعجاز احمد خان اور سید عارف نے اس پروگرام کے اسپیشل آفیسر کوٹیشور راؤ سے نمائندگی کرتے ہوئے اس جانب متوجہ کروایا اور کہا کہ تلگو میں فارم رہنے کی وجہ سے اردو میڈیم کے ٹیچرس کو کافی دشواری ہوسکتی ہے ۔ تب اسپیشل آفیسر کوٹیشور راؤ نے اس فارم کو انگریزی میں تمام تفصیلات کا اندراج کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا اور اس وفد کی جانب سے پوچھے جانے والے دوسرے ساول کے ایسے افراد جن کے پاس کوئی شناختی کارڈ موجود نہ رہنے پر اندراج کیا جائے ۔ تب اسپیشل آفیسر نے کہا کہ اس کا نام درج کیا جائے اور شناختی کارڈ غیر موجود ہے لکھا جائے ۔