جامع سروے ، مسلمان غفلت نہ کریں

مد ہول /17 ا گسٹ ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) جا مع گھر یلو سروے 19 ا گسٹ کو منعقد کیا جارہا ہے اس سر وے میںمسلمان ذرا سی بھی غفلت نہ برتے ہوئے اپنے نام اندراج کروائیںاور تمام تفصیلات درج کروائیں۔ جناب غوث محی الدین امیرمقامی مدہول نے صحا فیوں سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ تلنگانہ اسٹیٹ میں ایک یو م سروے ہونے جارہا ہے جس میں اپنی تمام تر مصروفیا ت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جامع سر وے کیلئے تیار رہنا ہو گا مسلمانوں کی ذرا سی غفلت مستقبل کیلئے بے شمار مشکلات پید اکر سکتی ہے اس جامع سر وے سے عوام کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔