نظام آباد :12؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عبدالرحمن دائودی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر نظام آباد کے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے مطابق 19؍اگست2014ء بروز منگل ریاست تلنگانہ کی جانب سے منعقد ہونے والے گھر گھر جامع سروے سے عوام کو زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے۔ حکومت کی فلاح و بہبود اور امدادی پروگراموں کا بھرپور حصہ ریاست کے تمام غریب عوام تک پہنچنا چاہئے۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب19؍اگست2014ء کو پوری ریاست میں ہونے والے گھریلوسروے میں ساری ملت بیداری وجوش سے حصہ لے۔ سماج کا کوئی بھی گھر اس سروے سے چھوٹ نہ پائے۔یاد رکھیں کہ حکومت کے آئندہ تمام اسکیموں سے وہی لوگ مستفید ہوسکتے ہیں جنہوںنے اس سروے میں اپناشمار کروایا۔ مثلاً ایجوکیشن فیس ری ایمبرسمنٹ، آروگیہ ہیلتھ پروگرام، ہائوزنگ فار پور، لینڈ فار لینڈلیس پور، راشن فیرپرائس شاپس، سرکاری اسکیمات، گیاس کنکشن، بیوہ خواتین، ضعیف افراد اور معذورین کیلئے وظیفہ جات وغیرہ۔ آپ کی شمولیت اور معلومات کیلئے درجہ ذیل اہم نکات دیئے جارہے ہیں۔ (۱) آپ جہاں پر بھی ہوں19؍اگست کو اپنے گھر پر ضرور موجود رہیں۔(۲)10؍اگست تک اگر آپ کے گھر پر سروے نشان نہ لگے ہوں تو فوری بلدیہ و MROسے ربط پیدا کرکے نشان لگوائے۔ (۳) خاندان کا مطلب: باپ، ماں اور بچوں پر مشتمل کنبہ، شادی شدہ لڑکا یا لڑکی دوسرے خاندان میں شمار کئے جائینگے۔ (۴)کرائے پر رہنے والے لوگ اپنے خاندان کا الگ سے شمار کروائیں۔(۵) بیوہ، متعلقہ، یا وہ خواتین جن کو ان کے شوہروں نے چھوڑ دیا ہے اپنا شمار سرپرست خاندان کی حیثیت سے کروائیں۔ (۶) ایک مکان نمبر میں ایک سے زائد خاندان ہوسکتے ہیںوہ اپنا الگ الگ شمار کروائیں۔ (۷) ان ہی جائیدادوں اور سواریوں کا اندراج کروائیں جو سرپرستِ خاندان کے نام پر ہوں۔ (۸) تعلیم سے فارغ یا ناخواندہ لڑکے و لڑکیاں اگر باضابطہ روزگار پر فائز نہ ہوں تو بے روزگارکی حیثیت سے اندراج کروائیں۔ (۹) حکومت کا سروے فارم پانچ(۵)صفحات پر مشتمل ہے جس میں درج ذیل اندراجات کرنے ہونگے۔ (۱) سرپرست خاندان اور افراد خاندان کا آدھار کارڈ نمبر(۲) موجودہ راشن کارڈ ، سفید ،گلابی (پنک) ،اناپورنا، انتودیا(۳) SC’s, St’s, BC’s , OBC’s, etcکی تفصیلات (۴) بینک کھاتہ نمبر(۵) پنشن بکOld age, Widow, handicapped(۶)گیس کنکشن تفصیلات (۷)فون نمبر (۸)تصدیق عمر کے دستاویزات(۹)اوٹر، آئی ۔ڈی نمبر(۱۰) Handicapped Certificate(۱۱) زرعی زمین کی تفصیلات(۱۲) گھر میں موجود مویشیوں کی تفصیلات(۱۳)دیگر جائیدادوں کی تفصیلات (۱۴) مستقل یا طویل مدتی بیمار افراد کی تفصیلات (۱۵) کرنٹ میٹر نمبر۔ امیرمقامی نے ملت سے 19؍اگست کو ہونے والے سروے میں بھرپور حصہ لینے کی خواہش کی ہے۔