عادل آباد /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جامع خاندانی سروے کا صد فیصد انعقاد عمل میں لانے کی خاطر سرکاری عہدیداروں کا تعاون کرنا مقامی فرد کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا نے ج امع سروے کے بناء پر کسی بھی افراد خاندان کو کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ اس سروے کے تحت تلنگانہ ریاست میں موجودہ مختلف طبقات کی تعداد اور معاشی اعتبار سے نشاندہی کرتے ہوئے انہیں حکومت کی جانب سے جاری مختلف اسکیموں سے استفادہ پہونچایا جائے گا ۔ ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات مستقر عادل آباد کے ضلع پرجا پریشد کانفرنس ہال میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اراکین ضلع پرجا پریشد ، بلدیہ اراکین اسمبلی و دیگر عہدیداروں سے مخاطب تھے ۔ جبکہ جامع خاندانی سروے تربیتی اور شعور بیداری منعقدہ اجلاس کی صدارت ضلع کلکٹر مسٹر جگن موہن کر رہے تھے ۔ ضلع پرجا پریشد چیف پلاننگ آفیسر مسٹر شیخ میراں نے تفصیلات سے وقاف کرایا ۔ اس اجلاس میں مسٹر اے اندرا کرن ریڈی ، وٹھل ریڈی ، راتھوڑ بابو راؤ ، دیواکر راؤ نے مختلف تجاویزات پیش کئے جس پر ضلع کلکٹر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک میں برسر روزگار افراد ، تعلیم حاصل کرنے کی غرض ملک اور دیگر ممالک میں موجودہ طلباء کی تفصیلات اندراج کرنے کی خاطر حکومت کی جانب سے مزید کالم کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ جامع خاندانی سروے کی تفصیلات چار صفحات پر AtoH کالم میں ترتیب دئے گئے ہیں ۔ جس کے صحیح انداز میں خانہ پوری کرنے کا مشورہ دیا ۔ عادل آباد ڈیویژن میں 146417 خاندانوں کی تفصیلات درج کرنے 5857 افراد کو امیدواری عائد کی گئی ہے جبکہ ضلع ضلع عادل آباد کے پانچ ریونیو ڈیویژن میں 728039 خاندانوں کا سروے کرنے کیلئے 29122 عہدیداروں کو متعین کیا گیا ۔ ایک عہدیدار صرف 25 مکانات کی تفصیلات درج کرنے کی ہدایت دی گئی اور دس عہدیداروں پر ایک سپروائزر کو رکھا گیا جملہ 2912 سپروائزرس کا تقرر عمل میں لایا گیا ۔ سرکاری ملازمین ، اساتذہ ، آنگن واڑی ورکرس کے علاوہ پولیس کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہے ۔ جاریہ ماہ کی 19 تاریخ کو جامع خاندانی سروے ایک ہی دن میں کرنے کا مقصد ’’ بوگس ‘‘ اندراج سے نجات حاصل کرنا ہے ۔ تلنگانہ ریاست میں ایک ہی دن میں جامع خاندانی سروے ہر ایک کیلئے کافی اہمیت کا حامل قرار دیا ۔ اس سروے رپورٹ کے بعد حقیقی ضرورت مند افراد کو حکومت کی جانب سے وظیفہ پیرانہ سالی ، وظیفہ بیواہ گان ، وظیفہ جسمانی معذورین ، رہائشی اراضی ، رہائشی مکاناتتجارت کو فروغ دینے کی غرض قرضہ جات کی فراہمی ، بے روزگار نوجوانوں کو روزٰار کے مواقع فراہم ہوسکیں گے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر جگن موہن نے میناریٹیز کیلئے خصوصی تربیتی اور شعور بیداری تقریب 13 یا 14 اگست کو منعقد کرنے سے اتفاق کرلیا ۔