کریم نگر ۔ 7 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انتہائی اہمیت کے حامل خاندانی جامع سروے پر عہدیداروں نے انتہائی سرعت کے ساتھ کام کرناشروع کردیا ہے ۔ سروے کے دن 19 اگسٹ کو تعطیل عام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ سبھی خاندان کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے تلنگانہ وزیراعلی کے سی آر بروز منگل کریم نگر آمد پر سروے کی اہمیت ضرورت کے تعلق سے واقف کروایا اور واضح کیا تھا کہ اس روز میں بھی گھر پر ہی رہونگا بس موٹر گاڑیاں کسی کو بھی چلنے نہیں دیا جائیگا ۔ 19 کو گھروں میں رہ کر سروے میں حصہ لینے اپنی تفصیلات پیش کرنے والے ہی کا شمار ہوگا۔ انتظامیہ سروے کے تعلق سے تشہیر کررہے ہیں ۔ چھ ضلع سطح کے عہدیدار نوڈل آفیسر کے متعین کردیا گیا ہے ۔ ڈی آر او ویرا برہیما پوری طرح سے نگرانی کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ڈی آر ڈی اے پی ڈی وجئے گوپال ڈوما ، پی ڈی کشن سی پی اور سباراؤ ، ڈی پی او کمار سوامی ، ڈی ٹی سی میرا پرساد دیگر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ کلکٹریٹ میں دیگر ضلعی عہدیداروں کے ساتھ انچارج کلکٹر سرفراز گھر گھر سروے کیلئے جائزہ لیا ۔ حکومت کے اعلان کے مطابق تفصیلات کے حصول کیلئے متعلقہ افراد عملہ گھر میں خاندانی افراد کو مکان میں موجود رہنا چاہئے لیکن کسی بھی ناگہانی صورتحال میں گھر سے باہر جانا پڑے تو پیش آنے والے سانحہ کو بتانا ہوگا ۔ اس سلسلے میں تجسس پریشانی لاحق ہوگئی ہے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ متبادل اقدام کے بارے میں اعلان کرے ۔ روزگار ، تعلیم دیگر ضروریات کے تحت دوسرے مقامات میں مقیم افراد کو بھی سروے کے دن اپنے آبائی مقام گھر میں ہونا چاہئے بصورت دیگر مقامات میں سکونت کا صداقت نامہ پیش کرنا ہوگا ۔ ایک خاندان کے کچھ افراد سروے کے دن کسی وجہ سے مقام پر نہ ہونے پر اس کی وجوہات ثبوت پیش کرنا ہوگا دیگر ریاستوں میں تعلیم پانے والوں کے شناختی کارڈ سیٹ الاٹ صداقت نامہ پیش کرنا ہوگا ، حکومت نے اس بارے میں پوری طرح واضح نہیں کیاہے ۔ سروے میں جملہ 14 اے بی سی ڈی ایف جی اس طرح معلومات فراہم کرنا ہوگا تفصیلات معلومات فراہم کرنے کے بعد خاندانی سربراہ جو بھی ہے یہ معلومات بالکل صحیح ہونے کا اقرار کرنا ہوگا ۔ ضلع منڈل موضع پنچایت ریونیو ڈیویژن وارڈ سکونتی مقام کالونی گھر کا نمبر گھر میں مقیم افراد گھر میں پائے جانے والے افراد خاص کر نوٹ کیا جائیگا ۔ یتیم ، معذور ہیں جس ادارہ میں ہیں وہاں جاکر ان کی تفصیلات حاصل کی جائیگی ۔ خاندا۔ی تفصیلات خاندان کے سربراہ کا نام گھر کا نام تعداد ، تعلیمی قابلیت ، تاریخ پیدائش ، مذہب ، قوم ، راشن کارڈ ہے یا نہیں، ہے تو کونسا ؟ ذاتی مکان یا کرایہ کا مکان ہے ۔ سہولتیں نل ، بیت الخلاء ، برقی کنکشن نمبر ، گیس کنکشن ، آدھار کارڈ ، موبائیل نمبر ، بینک اکاونٹنٹ ، انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں یا نہیں ۔ معذورین کا صداقتنامہ ، دیرینہ بیماری ہو تو کونسی ہے ، سرکاری ملازم یا خانگی ، سماجی ، وظیفہ کے حامل ہیں خود روزگار ، سنگھوں کے ممبر ہیں یا نہیں ۔ خاندانی زرعی زمین کتنی ہے کتنے حصہ دار ہیں زراعت کو آبپاشی ذرائع ، موٹر سیکل ، آٹو ، کار ، لاری ہے کیا زرعی آلات ہیں ، مویشی ہے تو ان کی تعداد ، پولیٹری فارم ، ڈائری فارم دوسرے مقام سے آکر سکونت پذیر ہوں تو تفصیلات پیش کرنے ہونگے ۔