مدرسہ الھدایہ کا معائنہ اور کارکردگی پر اظہار ستائش
بیدر15مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مولا نامفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ حیدرآباد، مولانا مفتی سید ضیا ء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ،مولانا مفتی سید عزیز اللہ قادری شیخ المعقولات جامعہ ،مولانا عبید اللہ فہیم ، ڈاکٹر شیخ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا گلبرگہ، حافظ مصطفیٰ کمال چیرمین وقف کمیٹی کپل ، سیّدعزیز احمد توکلی سجادہ نشین چٹگوپہ ، سید شاہ نعمت اللہ قادری، اور جامعہ کی دیگر علماء دین کی بیدر آمدکے موقع پر مدرسۃ الھدایہ الاسلامیہ ، نزد دلہن دروازہ اشٹورروڈ بیدر میں جناب سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی کی نگرانی میں مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر مدرس ، حافظ صابر احمد مدرس، عتیق احمد رکن بلدیہ ، محمد مجیب الرحمن انجنئیر، محمد عطاء الرحمن ، سیّدسرفراز ہاشمی ، سیّدذیشان ہاشمی ، سہیل احمد بگدلی ، محمد عارف الدین مجاہد، نے خیر مقدم کیا۔تمام علماء دین کی شالپوشی و گلپوشی بدست جناب سیّدذوالفقار ہاشمی کی گئی۔ علمائے دین نے مدرسہ ہذا کاتفصیلی معائنہ کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔جناب سیّدعمر ہاشمی بانی مدرسۃ الھدایہ الاسلامیہ نے بتایا کہ مدرسہ ہذا میں تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں شعبہ ناظرہ ،شعبہ حفظ ،اورانگریزی کی تعلیم بھی دی جاتی ہے ، مدرسہ کے انتظامات بحسن کوبی انجام دیئے جاتے ہیں۔ مذکورہ اقامتی درسگاہ میں طلباء کو تین وقت کا کھانا ، طلباء کے آرام کا خیال رکھتے ہوئے مدرسہ ہذا میں بہترین پلنگ وبسترکا انتظام ہے۔ بچوں کے علاج ومعالجہ کے لیے تجربہ کار ڈاکٹرس کا بھی انتظام ہے۔ علمائے دین نے تفصیلات جاننے کے بعدمدرسہ کشادہ کلاس رومس اور ہوادار روشن عمار ت میں قائم مدرسہ مختصر سے عرصہ میں مدرسہ ہذا میں وہ تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ جو ایک مدرسہ میں ہونی چاہیئے ۔ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کونہایت ہی عمدگی کے ساتھ تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے۔مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ نے کہا کہ تاریخی بیدرشہر اولیاء اﷲ کا شہر ہے اوریہاں بے شماراولیاء اﷲ آرام فرماہیں۔ اور ان کا فیض جاری ہے ۔یہاں کی قدیم تاریخ رہی ہے کہ یہاں بے شمار دینی مدرسہ قائم تھے ۔ آپ لوگوں نے یہاں دینی مدرسہ قائم کرکے قدیم تاریخ کو بحال کیاہے۔ انہوں نے اﷲ سے دعا کی کہ یہ ادارہ مزید ترقی کی طرف گامزن رہے۔ جناب سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی کی سرپرستی میں یہ ادارہ ترقی کے منازل طے کریگا۔