جامعہ نظامیہ کا قیام ، شیخ الاسلام کا نمایاں کارنامہ

نارائن پیٹ /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شیخ الاسلام عارف بااللہ الحافظ محمد انواراللہ فاروقی فضیلت جنگ علیہ الرحمہ بانی جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے 99 ویں عرس شریف کے موقع پر مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد نارائن پیٹ میں جشن شیخ ا لاسلامؒ کے نام سے ایک محفل منعقد کی گئی ۔ جس کی نگرانی سید شاہ غیاث الدین قادری سرپرست اعلی مدرسہ ہذا نے کی محفل کا آغاز مدرسہ دارالعلوم دینیہ کے طالب علم حافظ محمد غوث الدین کی قرات و ح افظ سید صابر حسین کی نعت پاک سے ہوا جبکہ محمد قتال حسینی و دیگر طلباء قصیدہ بردہ شریف پڑھا ۔ اس موقع پر مولانا حافظ محمد افسر الدین نظامی خطیب مسجد نے خطاب کریت ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام امام انواراللہ فاروقی نے اپنی علمی خدمات کے ذریعہ ملت اسلامیہ کے عقائد و اعمال اور اصلاح معاشرہ کیلئے گراں قدر کار ہائے نمایاں انجام دئے ہیں ۔انہی میں حضرت شیخ الاسلام کا سب سے نمایاں کارنامہ جامعہ نظامیہ کا قیام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس پرآشوب دور میں حضرت کی تعلیمات کو عام کرنے اور آپ کی تصانیف کو عوام تک پہونچانے کی شدید ضرورت ہے تاکہ نئی نسل عقائد و مسائل کے علاوہ اپنے اسلاف سے روشناس ہوسکے ۔ اس موقع پر صدر انتظامی کمیٹی الحاج غلام دستگیر چاند ، معتمد خواجہ محی الدین تاج کے علاوہ دیگر ذمہ داران مدرسہ الحاج محمد رفیق چاند ، الحاج عبدالروف چاند ، محمد ریاض الدین رنگیرز ، الحاج تاج الدین ، محمد یونس موذن ، محمد یسین و دیگر شریک تھے ۔ جبکہ مدرسہ کے اساتذہ حافظ محمد تقی ، حافظ محمد صدام حسین ، حافظ محمد عبدالروف ، حافظ محمد حسین و دیگر نے بھی بانی جامعہ نظامیہ کو خراج عقیدت پیش کیا محفل کا اختتام صلواۃ و سلام اور فاتحہ خوانی پر ہوا ۔