کے سی آر سے نائب صدر مسلم میناریٹی ملازمین یونین کا اظہار تشکر
سرپور ٹاؤن 27 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے مسلم اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے مسلم اقلیت کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ تلنگانہ ریاست کے بجٹ میں مسلم اقلیتوں کو اب تک کا سب سے زیادہ بجٹ کی منظور کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ نے قابل تحسین کام کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ کئی برس سے مسلم اقلیت کے بجٹ کی منظوری میں ریاستی حکومتیں کوتاہی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی تھیں۔ لیکن حکومت تلنگانہ نے علیحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران مسلم اقلیت کے ساتھ انصاف کرنے کے وعدوں کو عملی جامہ پہنارہی ہے۔ کے سی آر دور حکومت میں مسلم اقلیت کی ترقی ممکن ہے۔ انھوں نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے اس جرات مندانہ اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے 9.60 کروڑ کی رقم کیلئے جی او کی اجرائی کرتے ہوئے سرزمین دکن کی سب سے قدیم اسلامی یونیورسٹی جامعہ نظامیہ کے آڈیٹوریم کی تعمیر کیلئے خطیر رقم منظور کی اس لئے تلنگانہ حکومت کے سرکاری ملازمین یونین کے چندرشیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ سے اظہار تشکر کرتے ہیں اور آنے والے دنوں میں تلنگانہ کے مسلم اقلیتوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے کاموں کی انجام دہی کی اُمید ظاہر کی۔