جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات نرمل میں سالانہ جلسہ

نرمل۔/18اپریل، ( فیکس ) مفتی محمد ریاض الدین انصاری القاسمی کی اطلاع کے بموجب لڑکیوں کے عالم کورس و حفظ قرآن مجید کی دینی و عصری درسگاہ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات نرمل کا ساتواں سالانہ جلسہ برائے خواتین و طالبات 19اپریل بروز ہفتہ صبح 10بجے بمقام حراء فنکشن ہال ، بیل بازار روڈ محلہ بدھوار پیٹ نرمل بصدارت عالمہ فاضلہ محترمہ ذکیہ کوثر شیخ الحدیث جامعہ ریاض البنات حیدرآباد منعقد ہورہا ہے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے عالمہ فاضلہ محترمہ اسماء استاد حدیث جامعہ ریاض البنات حیدرآباد عالمہ محترمہ تبسم سلطانہ نرمل خطاب کریں گی۔ اس موقع پر جامعہ کی دو طالبات جنہوں نے اس سال حفظ قرآن مکمل کیا ہے حافظہ سمیہ صدیقہ، حافظہ حمیرہ ناز، حفظ ختم قرآن مجید کی سعادت حاصل کریں گی۔ اس موقع پر جامعہ کی طالبات کا ایمان افروز تعلیمی مظاہرہ ہوگا۔ خواتین و طالبات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔ جلسہ کے اختتام پر خواتین کیلئے طعام کا نظم رہے گا۔ 11 جون سے جامعہ عائشہ نرمل میں ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔