جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات نرمل میں داخلے

نرمل۔/30مئی، ( ذریعہ فیاکس ) لڑکیوں کے عالم کورس و حفظ قرآن کی دینی و عصری درسگاہ جامعہ عشائہ صدیقہ للبنات محلہ قصبہ نشان نرمل میں باقاعدہ 2جون سے داخلوں کا آغاز ہوگا۔ ایسی لڑکیاں جو اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہیں یا ایس ایس سی دسویں گیارہویں، بارہویں ، ڈگری پڑھی ہوئی ہوں انہیں پانچ سالہ عالم کورس میں داخلہ دیا جائے گا۔ جو لڑکیاں اردو میں کمزور ہوں انہیں مومنہ کورس میں داخلہ دے کر اردو اورعربی بہتر ہونے کے بعد عالم کورس میں داخلہ دیا جائے گا۔ عالم کورس کے ساتھ دسویں کا امتحان بھی دلایا جارہا ہے۔ جامعہ کی طالبات کیلئے دوپہر کے کھانے کا اور غریب طالبات کیلئے مفت تعلیم کا انتظام رہے گا۔