یلاریڈی ۔08 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی میں اس ماہ کی 19تاریخ کو کیا جانے والا گھر گھر سروے مکمل طریقہ سے کرنے نوڈل آفیسر گنگا دھر نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے مقامی منڈل پریشد آفس پر مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مزید کہا کہ سروے کرنے والے عہدیدار خاندان سے متعلقہ تفصیلات ‘ افراد کی تعداد ‘ راشن کارڈ ‘ آدھار کارڈ ‘ زرعی تفصیلات ‘ مکانیت ‘ گاڑیاں ‘ ٹیلی فون ‘ سیل فون ‘ گیاس سیلنڈر وغیرہ کی مکمل تفصیلات فارم میں خانہ پری کریں ۔ سروے پر تربیت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر خاندان کے ذمہ دار افراد سروے میں تعاون کرتے ہوئے مکمل تفصیلات بتائیں ۔ اس موقع پر انچارج تحصیلدار نرسملو ‘ایم پی ڈی او سریندر ‘ ایم ای او وینکٹیشم ‘ اے او سنتوش کمار ‘ ای او پی آر ڈی سبرامنیم ‘ ریونیو انسپکٹر وینکٹیشم اور آئی سی ڈی ایس عملہ ‘ریونیو عملہ ‘ منڈل پریشد عملہ ‘ مختلف محکموں کے عہدیدار موجود تھے ۔ منڈل تاڑوائی ایم پی ڈی او لکشمی نے بھی منڈل پریشد آفس پر آنگن واڑی ورکرس کو سروے سے متعلق تربیتی پروگرام منعقد کیا ۔ عہدیدار اور آنگن واڑی ٹیچرس اپنے اپنے مواضعات جو مختص کئے گئے ہیں 19اگست کو وقت پر پہنچ کر خاندانوں کا سروے کریں گے ۔ گھر گھر جاکر خاندان میں موجود تمام افراد کا جامعہ سروے کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر EOPRD نارائنا ‘ سینئر نرسا ریڈی موجود تھے ۔ منڈل گندھاری پر تحصیلدار وجئے بھاسکر ‘ سدا شیونگر ایم پی ڈی او چندرا کانت راؤ نے بھی 19اگست کے خاندانی سروے سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد کرتے ہوئے سروے کرنے والے عہدیداروں کو بہتر طریقہ سے کرنے کی ہدایت دی ۔ ہر عہدیدار 30خاندانوں کا سروے کرے گا ۔