محبوب نگر ۔ 23 ۔ جون (ذریعہ فیکس) مولانا محمد ا لیاس انجم قاسمی ناظم جامعہ حفصہ للبنات شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب جامعہ ہذا کے زیر اہتمام 24 جون بروم منگل صبح ساڑھے دس بجے کملا گارڈن فنکشن ہال شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر میں تیسرا سالانہ جلسہ بعنوان ’’عظمتِ قرآن و استقبال رمضان‘‘ منعقد ہوگا۔ الحاج حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی و صدر جمیعت علماء آندھراپردیش ، مولانا شاہ محمد ظلال الرحمن ، حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب والا جاہی ، مولانا سید احمد و میِض ندوی ، مولانا زبیر احمد خان و دیگر علماء کرام کے بیانات ہوں گے۔