محبوب نگر 21 فبروری ( فیاکس) لڑکیوں کی دینی تعلیم کی ہمہ وقتی درسگاہ جامعہ اسلامیہ تعلیم البنات ٹرسٹ محبوب نگر کی دینی علمی و ادبی انجمن اصلاح اللسان کا جلسہ سالانہ بروز اتوار بوقت 2 بجے دن زد مسجد منیر گورنمنٹ ہاسپٹل روڈ مقرر ہے اس موقع پر جامعہ کی طالبات مختلف عنوانات کے تحت عربی ‘ انگریزی اور اردو زبان میں تقاریر ‘ حمد و نعت پاک پیش کریں گی۔