قاہرہ۔11 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے باوقار جامعہ الازہر کے 36 طلباء کو معزول صدر محمد مرسی کی تائید اور احتجاجی مظاہرے کرنے پر 4 سال قید کی سزاء سنائی ہے۔ ان طلباء پر ڈسمبر میں پرتشدد احتجاج، فسادات اور یونیورسٹی کے باہر سڑکوں پر رکاوٹ کھڑی کرنے کے علاوہ سکیوریٹی فورسس کے ساتھ جارحانہ طرز عمل کا الزام ہے۔