جامعہ اسلامیہ سراج العلوم محبوب نگر کا اظہار تشکر

محبوب نگر ۔ 11 اگست ۔ ( فیکس) جامعہ اسلامیہ سراج العلوم محبوب نگر ان مخیرین و معاونین حضرات کا بہت ہی ممنون و مشکور ہے جنھوں نے اپنے قیمتی عطیات و صدقات جامعہ کو عنایت فرماکر جامعہ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا ثبوت دیا اور اپنے لئے ذخیرۂ آخرت کا سامان کیا ۔ اﷲ تعالیٰ ان تمام کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ جامعہ آئندہ بھی ان تمام حضرات سے ادارہ کی اعلیٰ تعلیمی و تعمیری ترقی میں ہرممکن تعاون و امداد کی امید رکھتا ہے ۔ جنوبی ہند کی معروف درسگاہ جامعہ اسلامیہ سراج العلوم محبوب نگر میں تعلیمی داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔شعبۂ ناظرہ و پرائمری شعبۂ حفظ و عالم کورس میں داخلے جاری ہیں، نیز امسال جامعہ میں شعبۂ قرأت کا بھی آغاز کیا جارہا ہے ، جامعہ سراج البنات میں بھی داخلے جاری ہیں۔ داخلے کیلئے ان فون نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ 9985425422,9440361200