نظام آباد:3 ؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا محمد غوث ملی ناظم مدرسہ جامعہ اسلامیہ تحصین البنات نظام آباد کی اطلاع کے بموجب عوام الناس بالخصوص شہران نظام آباد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مدرسہ جامعہ اسلامیہ تحصین البنات زیر سرپرستی حضرت مولانا محمد ایوب ندوی بھٹکلی ( خادم القرآن و المساجد و المدارس ) نزد مسجد محمود ڈرائیور کالونی نظام آباد میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے ۔ مدرسہ ہذا میں دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ عصری تعلیم کا بھی نظم ہے علاوہ ازیں سلائی سنٹر و دیگر فنون بھی سکھائے جاتے ہیں۔ فی الحال مدرسہ ہذا میں الصف الاول تا الصف الرابع تک جماعتیں ہیں ۔ مدرسہ میں قیام و طعام کا معقول نظم ہے۔ داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ خواہشمند حضرات 15؍ جون 2015 ء تک اپنی نو نہالوں بچیوں کو دینی و عصری تعلیم و تر بیت کیلئے مدرسہ ہذا میں داخلہ دلوائیں ۔ داخلے بالکل محدود ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے دفتر اہتمام سے رجوع ہوں یا پھر فون نمبر ات 9959609875،9666688110 پر ربط پیدا کریں۔