جامعتہ اسلامیہ مدینتہ العلوم بیدر کا سالانہ جلسہ

بیدر /16جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مورخہ 17 جون بروز منگل بعد نماز مغرب بمقام جامعہ اسلامیہ مدینتہ العلوم محلہ منیار تعلیم بیدر میں ایک عظیم الشان جلسہ سالانہ و دستاربندی حفاظ کرام منعقد ہو رہا ہے ۔ جس کی صدارت عارف بااللہ الحاج شاہ جمال الرحمن مفتاحی فرمائیں گے ۔ ونیز مہمان خصوصی مولانا حسام الدین ثانی المعروف جعفر پاشاہ ( حیدرآباد ) ونیز شعلہ بیان مقرر مولانا الحاج عتیق احمد قاسمی ناظم جامعہ گلشن خیرالنساء ( ظہیرآباد ) کے بیانات ہوں گے ۔ برادران اسلام سے گذارش ہے کہ اس مبارک محفل میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔