جاسوسی میں ملوث سری لنکن شہری گرفتار

حیدرآباد۔/10ستمبر، ( پریس نوٹ ) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) نے سری لنکا کے ایک شہری ارون سلوا راجن کو جو حیدرآباد میں تہمیم انصاری کیس میں ملوث تھا جو پڑوسی ملک ( سری لنکا ) کی ایماء پر جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اس کے قبضہ سے سری لنکا اور ہندوستان کے دو پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ دوران تحقیقات پتہ چلا ہے کہ سلوا راجن تقاریب کے انعقاد کے بہانے کلیدی تنصیبات تک رسائی حاصل کیا کرتا تھا اور انٹرنیٹ کے ذریعہ خفیہ معلومات بھیجا کرتا تھا۔ اس کے قبضہ سے ضبط کردہ اہم ثبوت سخت حفاظت میں رکھے گئے ہیں۔ سلوا راجن سری لنکا میں بھی کئی فوجداری مقدمات میں ملوث ہے۔